معروف بلڈر چودھری محمد اکرم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی‘ گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

معروف بلڈر چودھری محمد اکرم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، علامہ مظہر سعید ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر )معروف بلڈر چوہدری محمد اکرم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جامع مسجد واپڈا ٹاؤن فیز ون میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

مولا نا سید مظہر سعید کاظمی نے کرائی ۔ قرآن خوانی میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،ایم این اے سید جاوید علی شاہ ،ڈپٹی میئر ملتان سعید احمد انصاری ،وائس چیئر مین ضلع کونسل سرفراز کھور ،مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری اطہر ممتاز ،چیئر مین آل پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن خواجہ محمد شفیق ،سابق ایم پی اے ملک عاشق علی شجرا ،چیئر مین یونین کونسل عمران ارشد ،را نا بابر ،ندیم اکبر، قاری عبدالغفار نقشبندی سمیت سیاسی ، سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -