کبیروالا،زخمی نشتر میں چل بسا

کبیروالا،زخمی نشتر میں چل بسا

  

کبیروالا (نامہ نگار)ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے40سالہ شخص کو شدید زخمی کردیا ،مضروب کو تشویشناک حالت میں نشتر (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا،جہاں وہ دو روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔تفصیل کے مطابق موضع بٹہ کوٹ کا رہائشی محمد آصف پنیاں اپنے ماموں ہبیت خان،خضر حیات ،بھائی خالد ندیم کے ہمرا ہ موٹر سائیکلوں پر کبیروالا سے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ تو بٹہ کوٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار ملزمان ثاقب علی ،مراتب علی اور ایک نامعلوم نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور محمد آصف پنیاں پر پسٹل 30بور سے فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں محمد آصف شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان دیگر افراد کو قریب آنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔مضروب کوتشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا،جہاں وہ دو روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملا ۔پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے مقتول کے ماموں ہیبت خان پنیاں کی مدعیت میں ملزمان کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔وجہ عناد بتائی گئی ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول کے انکی ہمشیرہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -