بہاولپور ‘ محکمہ صحت کا چھاپہ‘ جانوروں کی چربی سے گھی بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا

بہاولپور ‘ محکمہ صحت کا چھاپہ‘ جانوروں کی چربی سے گھی بنانے والا کارخانہ ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈراوری گیٹ کے قریب محلہ صدیقیہ میں نواز نامی شخص نے جانوروں کی چربی سے گھی بنانے کاکارخانہ قائم کررکھاتھااہل علاقہ نے اس کی اطلاع محکمہ صحت کے ڈاکٹرذیشان رؤف ڈپٹی ڈی ایچ او کودی جس نے کاروائی کرنے میں لیت ولعل سے کام لیاجس پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسعیداصغر کوآگا ہ کیاگیا انہوں نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹریعقوب اورسینٹری انسپکٹر سلیم کوکاروائی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کاحکم دیاڈاکٹریعقوب نے چھاپہ مارکرنوازنامی شخص کوپکڑلیا اورکارخانہ سے چربی کے علاوہ کنستر اورچربی سے گھی بنانے والی مشین قبضہ میں لے لی کارخانہ سے تین شاپر بھرے ہوئے بھنگ کے بھی برآمد ہوئے کارخانہ کوسیل کرکے محمدنواز کوبرآمد شدہ سامان اوربھنگ سمیت پولیس کوتوالی کے حوالے کردیاگیا لیکن پولیس نے مک مکاکے بعدملزم نواز کورشوت لے کرچھوڑ دیاجس پراہل علاقہ نے شدیداحتجاج کیا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب اورآر پی او سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -