گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہری سراپا احتجاج

گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، قطب پور، ٹھٹھہ صادق آباد، وجھیانوالہ، راجن پور، کوٹ چھٹہ، صادق آباد(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہونا شروع ہو گیا جس سے نہ صرف گھریلو بلکہ کمرشل صارفین بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں قطب پور میں شہری سراپا احتجاج جبکہ صادق آباد کے تاجروں نے احتاج کی دھمکی دیدی اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق بجلی کے بدترین بحران سے صارفین عاجزآگئے ‘ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ‘18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ‘ فیڈرز کی مرمت و بحالی کے نام پر طویل شٹ ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘ تفصیل کے مطابق گرمی شروع ہوتے ہی بجلی صارفین کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے‘سسٹم کی خرابی، سٹاف کی کمی صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں‘ میپکو میں گزشتہ کئی سال سے لائن سٹاف کی بھرتی نہیں کی گئی ہے‘ اس عرصہ میں سینئر لائن سٹاف بشمول لائن فورمین، لائن مین I لائن مین II ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ لائن سٹاف کی غیر معمولی کمی واقعی ہوچکی ہے‘ ملتان شہر کے متعدد سب ڈویڑنوں میں ایک فیڈر پر ایک لائن مین ڈیوٹی دے رہا ہے جبکہ متعدد سب ڈویژنوں میں لائن سٹاف سے 12 گھنٹے سے 14 گھنٹے کی ڈیوٹی لی جارہی ہے قطب پور سے نامہ نگار کیمطابق حکومتی دعوے ٹھس ،گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا،شہر اور گردونواح میں طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال،گھروں اور مسجدوں میں پانی ناپید،عوام سراپا احتجاج گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ہے طویل لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کردیا ۔ماندہ آنے والی بجلی کم وولٹیج کے باعث موٹریں پانی نہیں اٹھاتی۔گھروں اور مسجدوں میں پانی ناپید ہوگیاہے۔شہریوں اور تاجروں رانا انتظار علی،محمد قاسم،محمد لطیف بابو،میاں اظہر،شہزاد شاہ،راؤ محمد یونس،حاجی بشیر تھہیم،سید احمد علی شاہ، و دیگر نے میپکو کے خلاف احتجاج بھی کیا ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق شہری اکرم ،سجاد ،فاروق ،بشیر ،واصف ،اختر علی اور دیگر نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے ہیں سورج نے آنکھیں دکھاتے ہی لوڈشیڈنگ 16گھنٹوں تک پہنچ گئی گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال مچھروں اور گرمی کی وجہ سے کئی شہری بیمار اور ملیریا کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں جا پہنچے شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق لوڈ شیڈنگ نصف کرنیکا حکومتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا،گرمی شروع ہوتے ہی کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں دن میں دو دو بار فنی خرابی کے نام پر 4، 4گھنٹے پرمٹ لیکر بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے جبکہ گزشتہ دو روز سے صبح سے شام تک فالٹ کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، اس وقت دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے وجھیانوالہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق وجھیانوالہ اورگردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دشوار کردیا وجھیانوالہ اور پورے علاقے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات بڑھنے سے شہری پریشان 13سے 14گھنٹے بجلی کی بندش شہری ترپ اٹھے ضلع راجن پور میں آج بھی سورج سوانیزے پر رہا سخت گرمی اور لُو کے باعث سڑکیں اور بازار سنسان رہے شہری اور ملازمین گرم موسم کے باعث اپنے گھروں میں محصور رہے دوسری جانب شہر میں ٹھنڈے مشروبات ،برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے عوامی وشہری حلقوں نے حالیہ گر می کی لہر کومدِنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پنجاب محکمہ تعلیم سے مطا لبہ کیا ہے کہ سکولوں کے اوقاتِ کار فوری طور پر تبدیل کئے جائیں معصوم بچوں کو گرمی کی حالیہ لہر سے محفوظ رکھا جائے ۔ کوٹ چھٹہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گرمیوں کی آمد و کوٹ چھٹہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔گندم کی کٹائی میں آدمی مصروف بازار میں گاہک نہ ہو نے برابر اور اس گرمی میں بجلی کا نہ ہونازندگی اجیرن کر گیا ۔گھروں فاقے شام ہوتے ہی مچھروں کی بھرمار ۔بڑے آدمی تو کجابچے بھی بلبلا اٹھے یہاں تک کہ ابھی سے ملیریاء پھیل گیا ۔ایم بی بی ایس ڈکٹروں و ہسپتالوں کا کیا کہنا عطائیوں کی بھی چاندی ہوگئی صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق شہر صادق آباد میں اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران چوہدری خالد سلیم وجنرل سیکرٹری میاں احسان الحق اسد نے عوامی جذبات کے حوالے سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سردار ارشد خان لغاری ،اے سی میپکو ، XENمیپکو سے ٹیلی فون رابطہ کرکے عوام کے غم و غصے سے آگا ہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانات کی وجہ سے بچوں کو دشواری کا سامنا ہے اس کے علاوہ بیمار لوگوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہاہے دن تو دن رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری و ساری ہے اگراسی طرح سلسلہ جاری رہا تو انجمن تاجران کی تمام تنظیمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگی ۔