عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :امیر مقام

عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :امیر مقام

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ عوام کے درمیان رہ کرعوام کی بلاامتیازخدمت کرنا میرے زندگی اورسیاست کاوژن ہے، عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،ایمان اورعقیدہ پکا ہے،زندگی اورموت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ ان دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہوں گا۔ موت کا ایک دن مقرر ہے۔ دہشت گردوں نے مجھ پرسات حملے کیے اور مجھے سات بار نئی زندگی ملی۔جمعیت علمائے اسلام ہمارے اتحادی ہیں۔ اورانشاء اللہ رہیں گے،جمعیت علمائے اسلام کے صدسالہ یوم تاسیس اورعالمی اجتماع کے انتظامات کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)اوروفاقی حکومت کی جانب حاضرہواہو،صدسالہ تقریبات کیلئے ہماری خدمات حاضر ہیں، اجتماع میں شرکت کیلئے بیرونی ممالک سے آنیوالے مہمانوں کوپروٹوکول اورسیکورٹی دی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ اجتماع کے انتظامات کاجائزہ لینے کے دوران اضاخیل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صوبائی امیر جی یو ائی مولان گل نصیب خان، مولانا عبدالجلیل جان،سینیٹرراحت حسین،PML-Nکے رہنمااختیارولی ،حیدرعلی شاہ باچا اورسہیل خٹک سمیت جمعیت علمائے اسلام کے دیگرقائدین بھی موجودتھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد بھی جے یو ائی کے عالمی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گا کیونکہ جمعیت ہماری اتحادی جماعت ہے اس اجتماع سے دنیا کو ایک اچھا پیغام ملے گا۔امیر مقام نے کہا کہ اس عالمی اجتماع میں نہ صر ف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک سے وفود بھی شرکت کریں گے ، جے یو ائی نے عالمی اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین انتظاما ت کیے ہے۔ مسلم لیگ اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار اد کرے گی اور ہرممکن تعاون کرے گے۔ امیر مقام نے کہا کہ ایک بار پھر مجھے دھمکیاں مل رہی ہے اورمیڈیا پر بھی یہ بات آچکی ہے تاہم جو لو گ سیا ست کرتے ہیں تووہ عوام میں رہتے ہیں ، اور جو عوام میں نہیں رہنا چاہتے تو انہیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میرا ایما ن ہے کے اللہ تعالی جس ٹائم تک چاہے انسان کو زندگی دیتا ہے جو بھی ہو میں ان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اور اپنی سیا ست جاری رکھیں گے اور عوام میں رہیں گے ، جب تک سانس ہے عوام میں رہے گے ، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے بارے میں علم نہیں ہے کے وہ اس اجتما ع میں شرکت کریں گے کہ نہیں ۔اس موقع جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام اوروفاقی حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے صدسالہ اجتماع کے موقع پرتعاون اوربیرونی ممالک سے آنیوالے مہمانوں کیلئے سیکورٹی اورپروٹوکول کی فراہمی خوش آئندہے۔یہ ریاست کی زمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم نواز شریف صدر مملکت ممون حسین سمیت مسلم لیگ اور دیگر سیاسی اور دینی جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی پارٹیوں کو عالمی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مولانا گل نصیب خان نے اجتماع کے حوالے سے امیر مقام کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ سو فٹ چوڑا اور دو سو فٹ لمبا تین منزلہ فور ڈی اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ اجتماع دس ہزار کنال اراضی کے رقبے پر ہوگا۔ جس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد جمو ں کشمیر اور قبائل کے حلقے بنائے گئے ہیں۔ جبکہ غیر ملکی وفود اور وی ائی پی مہمانوں کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع میں سات ہزار واش رومز، بازار، کینٹینز، ساڑے سات سو سٹال بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اور ایک شہر بے مثال قائم کردیاگیا۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت بھر پور تعاون کررہی ہے انسپکٹرجنرل پولیس چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ مقامی انتظامیہ ہمارے ساتھ تین ماہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے اور صوبائی حکومت میزبانی کا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -