عمران خان کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں ،مکیش چاؤلہ

عمران خان کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں ،مکیش چاؤلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے وزراء مکیش کمار چاولہ، تیمور ٹالپور ، فیاض بٹ اور امداد پتافی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کے بیان پر ردعمل دہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا زیادہ پاؤڈر استعمال کرنے سے دماغ خراب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا انگ انگ کرپشن سے بھرا ہوا ہے۔اور عمران خان کی پارٹی کے وزیرکے پی کے میں کرپشن کے الزام میں جیل میں پڑے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی فنڈز میں اربوں کی کرپشن کر رکہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ان کا ذریعہ معاش کیا ہے۔بنی گالہ کے محل کا خرچہ تحریک انصاف کے فنڈز سے چلا رہا ہے۔جبکہ جہانگیر ترین اور علیم خانن عمران خان کے اے ٹی ایم کارڈ ہیں۔ عمران خان میں ہمت ہے تو جہانگیر ترین اور علیم خان کو پارٹی سے نکالیں ۔اس موقع پر سینیٹر سعیدغنی نے اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دشمنی میں عمران نیازی اوا نواز شریف ایک ہیں۔عمران نیازی کے والد اکرام نیازی کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو غصہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان کے باب کہ فارغ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ھسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا ۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ بھارت میں مودی سے چندا لینے گئے تھے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نفسیاتی مریض ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -