پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں: ڈاکٹر سلیم حیدر

پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں: ڈاکٹر سلیم حیدر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کرپشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے پیپلزپارٹی کے لیڈر اور وزراء کھلے عام گھوم رہے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ ٹھیکے ، ٹرانسفر پوسٹنگ بغیر زرداری ہاؤس کی مرضی کے نہیں دیئے جاتے اور ان میں منہ مانگی رشوت لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم ، شرجیل میمن ، حامد سعید کاظمی سمیت دیگر کی کرپشن منظر عام پر آگئی ، جبکہ پیپلزپارٹی کے ایسے سینکڑوں نام نہاد رہنما اور وزراء ہیں جن کی کرپشن ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ واضح اعلان کیا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور کرپشن کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے لیکن افسوس کہ اتنے اعلیٰ منصب سے کرپشن کو بے نقاب کرنے والے ابھی تک ان کرپٹ عناصر کیخلاف کچھ نہیں کرسکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کرپٹ لوگوں کو جیلوں اور ہسپتالوں میں اسی طرح پروٹوکول دیا جاتا رہا تو پھر چھوٹی چوری اور ڈکیتی کرنے والوں کو بھی جیلوں اور ہسپتالوں میں مراعاتیں دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا منشور سیاست کی آڑ میں کرپشن کرنا ہے۔ سندھ میں نہ صرف ادارے تباہ وبرباد ہوئے بلکہ شہری اور دیہی علاقوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا ہے اس صورتحال پر فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر ہر گلی اور محلے میں احتساب ہوگا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -