عمران خان کے ہسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا،سعید غنی

عمران خان کے ہسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا،سعید غنی

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے عمران خان کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام تراشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی نفسیاتی مریض ہیں۔ وہ دوسروں پر الزام تراشی کرکے اپنے والد اکرام اللہ نیازی پر لگنے والے کرپشن کے الزامات اور ملازمت سے برطرفی کو چھپانا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالفت اور دشمنی میں نواز شریف اور عمران نیازی ایک ہیں۔ ان دونوں کا ڈاکخانہ ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے درویش صفت اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی مرحوم کو بھی جنرل حمید گل سے مل کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اراکین عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں اور ثبوت لے کر الیکشن کمیشن گئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کے ہسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نیازی صاحب کے خلاف عالمی دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ حال ہی میں موصوف نے بھارتی قصاب مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان مودی سے پی ٹی آئی کے لئے چندا لینے گئے تھے۔

سعید غنی

مزید :

کراچی صفحہ اول -