پاکستان جغرافیائی لحاظ دنیا کا اہم ترین ملک ہے :فضل الرحمان

پاکستان جغرافیائی لحاظ دنیا کا اہم ترین ملک ہے :فضل الرحمان

  

نوشہرہ ،پبی (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام ف کے سر براہ مو لانا فضل ا لر حمن نے کہا ہے پا کستان جغرافیائی لحاظ دنیا کا اہم تر ین ملک ہے پڑو سی ممالک سے اچھے تعلقات وقت کی ضروت ہے پا کستان پڑو سی ممالک کے بارے میں جس بردباری کا مظاہرہ کرر ہا ہے ایسے ایسا ہی کر نا چا ہئے آئندہ 10 تا15 سال پا کستان کے لئے انتہا ئی اہم ہے معمولی سی غلطی بھی پا کستان کے لئے اچھی نہیں ہے کیو نکہ بعض پڑو سی ممالک پا کستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط نہیں دیکھ سکتے دنیا میں مسلمان اور دینی مدار س کو دہشت گرد پید اکر نے والے کہتے ہیں حا لا نکہ یہ دینی جما عتیں اور مدارس ہی اسلام کی حفاظت امن کی با لادستی کے لئے کام کر رہے ہیں اگر دو فیصد مدارس ایسے ہیں تو ان کو 98 فیصد مدارس سے تشبح نہ دیں اس صد سا لہ عا لمی اجتماع میں قو می وحدت کا مظا ہرہ کریں جس یک جہتی کے لئے پا کستان کو بنا یا ہے وہ ثا بت کر یں اسلام نے جنگ وجدل سب کو غلط ثابت کر دیا ہے ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لئے استعمال کیا دنیا میں ہر ملک کے اپنے مفادت ہو تے ہیں چین کو ہم سمندر سے گہرا دوست شہد سے میٹھا وغیرہ کہتے ہیں اور ہمارے عوام چین کو دوست اور امر یکہ کو اپنا آقا جا نتے ہیں ہمیں تا ثر ختم کر نا ہے کہ چین ہی پا کستان اصل دوست اور سب کچھ ہے ہم نے ان کی دوستی سے وہ اقتصادی فوائد حا صل نہیں کی اب70 سال بعد اس دوستی کو پا کستان اقتصادی طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے امریکہ سمیت کئی ممالک پر یشان ہیں کہ ہمارے پیغمبر کو رحمت العا لمین بنا کر بھیجا گیا ہے تو ہمارے مقا صد بھی انسا نیت کے خیرخوا ہی ہے جمعیت علماء اسلام کے سو مکمل ہو نے پریہ صد سا لہ عا لمی اجتماع مسلما نوں کے لئے اتحاد کا ایک نیا راہ متعین کر یگا جمعیت علماء اسلام پا کستان فر قہ وریت سے با لا تر ہے اس میں اقلیتی لوگ بھی شامل ہو رہے ہیں اور اس اجتماع کا مقصد پر امن جدو جہد ہے پہلے کلمہ اللہ کی جنگ اور دین بنوی کی سر بلندی ملکی وقار کی جنگ لڑنا ہمارا مقصد ہے اس اجتماع کا مقصد دارالعلوم دیو بند کی بنیاد اس کا قیام اس سے حا صل ہو نے والا سبق اس کو ہم چا ہتے ہیں کہ نئی نسلوں کو اس کا یہ پیغام پہنچا دیں قیام پا کستان سے آج تک چین کے ساتھ دوستی کو ایک گہری اہمیت دیتے ہیں دو نوں طرف سے پا کستان چا ئنا دوستی ایک لازول برداری کی دوستی میں تبدیل ہو گیا ہے چائنا اور کمیو نسٹ پار ٹی نے جمعیت علماء اسلام ف کو بھی اس دوستی میں کلیدی کردار کو تسلیم کیا جو کہ اب امر یکہ کے لئے چیلنج بن گیا ہے روس جو کہ گرم پا نی کی طرف جانا چا ہتا ہے اب وہ بھی چا ئنا کے ساتھ ہاتھ ملا رہا ہے ہمارا یہ صد سا لہ اجتماع ان لو گوں کو شکست دیگا جو ملک کو سیکو لر اور لا دینی راستوں پر لے لجا نا چا ہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضا خیل اجتماع گاہ میں الیکٹرا نک میڈ یا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف خیبر پختو نخوا کے امیر مولا نا گل نصیب خان صو با ئی پریس سیکر ٹری عبدالجلیل جان سمیت دیگر قا ئدین بھی مو جودتھے مو لا نا فضل الر حمن نے کہا جے یو آئی نے پشاور میں 25 ہزار علماء کا اجتماع کیا جس میں ہر فر قے کے علماء کرام کو جمع کیا گیا تھا جس میں مشترکہ اعلا میہ جاری کیا گیا کہ خودکش بمبار بندوق کی جنگ وغیر کو رد کر دیا اور ملک کی آئین کے پاسداری اور ملک کی مفاد میں ہو نے والے فیصلوں کی حمایت کر ینگے لیکن ان سب فیصلوں کو میڈ یا پر وہ اہمیت نہیں دی جس کی ہم توقع رکھتے تھے اس مشترکہ اعلا نیہ کی ہم بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اس بعد ہمارے کئی علماء کرام پار لیمنٹرین کو شہید کیا گیا مجھ سمیت کئی قا ئدین پر حملے بھی ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پھر کہا کہ علماء کرام دہشت گردی کے خلاف اعلا نیہ جاری ہے میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم کو اس قسم کے اعلا نیہ سے بے خبر رکھتا ہے جو ہم نے پہلے ہی جاری کیا ہیانہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مذ ہبی اور جمہوری جماعت ہے دینی مدارس کا تحفظ جمعیت کا بنیادی جز ہے لیکن مغرب کی خو شی کی خا طر ہماری اس اعلا میہ کو نظر انداز کر رکھا پتہ نہیں کہ مغرب کو خو شی دینے کے لئے ایسا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس عا لمی اجتماع میں دنیا بھر سے علماء کرام اور دیگر مہما نان شر کت کر ینگے اور اندرو نی ملک صدر پا کستان وزیر اعظم پا کستان سمیت تمام مذہبی سیا سی پار ٹیوں کو اس میں شر کت کر نے کی دعوت دی ہے اجتماع گاہ میں ہیلی پیڈ بھی بنا ئے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -