تحریک انصاف ملک کی سب سے بری جماعت ہے :صوبائی وزیر کھیل

تحریک انصاف ملک کی سب سے بری جماعت ہے :صوبائی وزیر کھیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر کھیل ‘ثقافت ‘میوزیم وامورنوجوانان او ر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ اے این پی ‘مسلم لیگ‘پی پی پی اور اسلام کے ٹھیکہ داروں کی سیاہ سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے اور آئندہ انتخابات میں ناکامی ابھی سے ان کو نظر آرہی ہے ، عوام ان کا اصلی چہرہ جان چکے ہیں ان سیاہ کاروں نے ماضی میں کرپشن ‘لوٹ کھسوٹ‘اقرابا پروری بد عنوانی ‘تقرریوں اور تبادلوں کی قیمتیں وصول کرنے کے سواء کچھ نہیں کیا، اپنی تجوریاں بھرنے کے سواانہوں نے مفاد عامہ کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات کے مختلف مضافات دارمئی اور بلکارئی میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے این پی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ50سال سے وابستہ اہم شخصیات حاجی زمین خان آزادے خان‘ریاض احمد ‘طارق ‘فواد صدیق ‘اسرار احمد‘لیاقت علی ‘انعام ‘اسماعیل ‘مفتاح الدین ‘اقبال حسین اور گل رحیم نے اپنے خاندانوں اورساتھیوں کے ہمراہ اپنے ا سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقت میں امن وامان کے قیام‘بدامنی کے خاتمے اور بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی اورحکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پی ٹی آئی آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔۔محمود خان نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ملوث سیاستدان سیاسی موت مرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے تاہم ان وسائل کو ایمانداری اور صحیح طریقے سے استعمال میں نہیں لایا گیا اور یہی وجہ ہے کہ بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا گیا لیکن ہم نے ان حالات کو چیلنج کے طور پر قبول کیا اور شبانہ روز محنت کی بدولت عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی کوختم کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور اس سبب پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے مخالفین کی نیندین حرام ہو چکی ہیں اور پی ٹی آئی کے خلاف نئے نئے محاذ کھول رہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پورے ملک کے لئے خوشی کی نوید ہ ہو گی۔ محمود خان نے کہا کہ ہم وقتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہمارے سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز خدمت ۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی عدالت میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے جہاں چاہے مناظرے کیلئے تیار ہیں،اجتماعات سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وماہی پروری محب اللہ خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے مثبت پالیسیوں اور اچھے کارکردگی کے بدولت لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔