2018ء تک لود شیڈنگ کا خاتمہ ،وفاقی حکومت کا اعلان صرف بیان تک محدود ہے :میاں جمشید الدین

2018ء تک لود شیڈنگ کا خاتمہ ،وفاقی حکومت کا اعلان صرف بیان تک محدود ہے :میاں ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جو اعلان کیاتھا وہ صرف زبانی بیانات تک محدود تھا آج عوام اسی طرح لوڈشیڈنگ کے غذاب میں مبتلا ہیں اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں تک پہنچادیا ہے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ صوبائی حکومت کرے گی اور بہت جلد 4ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرے گی نوشہرہ کلاں میں خاتو خیل ڈاگ کے مقام پر گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا بھی اعلان کیا ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائیں گے پی ٹی آئی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی واحد عوامی فلاحی سیاسی جماعت ہے سابق حکومتوں نے لوٹ مار کرپشن اور اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے موجودہ صوبائی حکومت نے لوٹ مار اقرباء پروری اور کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے زمینی کٹاؤ کو بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں پر کام تیزی سے جاری ہے مخالفین اپنی سیاست چمکانے کیلئے ان حفاظتی پشتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ تمام عناصر عوام دشمن پالیسیوں پر تلے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں ملک آباد روڈ کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر حاجی نوشیر خان، ناظم حاجی اعجاز خان، فلک نواز خان، ناظم جانس خان، ناظم اویس خان، نائب ناظم سید ناصر حسین، ضلعی کونسلر زاہد حیات، سجاد پراچہ، فواد خان، ناظم وقاص خان، طاہر، انعام اللہ، انجمن تاجران کے صدر سردار خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے وہ آج کس مُنہ سے ہماری صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دور اقتدار میں اب تک کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں حلقہ پی کے 14میں ہر گلی اور سڑک کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ٹیلی فون والے اُسی سڑکوں میں کھدائی کر کے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مفوظ بنانے کے لئے دریائے کابل پر محب بانڈہ سے لیکر خیر آباد تک دریا کے کنارے پشتے تعمیر کر کے پورے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس منصوبے پر اربوں خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدارکے آخری سال میں 100%فنڈز خرچ کرکے صوبائی خزانے کو خالی کردیا تھا ہماری حکومت نے صوبے کے زرائع آمدنی بڑھا کر خزانے کو بھر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پرانے کشتی پل کی جگہ نئے پل کی تعمیر عوام کا ڈیمانڈ تھا اور اس منصوبے پر 32کروڑ روپے خرچ آئے گا نئے پل کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -