خیبر ایجنسی ،وزیر اعظم صحت پروگرام کے تحت 80ہزار کا رڈ تقسیم

خیبر ایجنسی ،وزیر اعظم صحت پروگرام کے تحت 80ہزار کا رڈ تقسیم

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی میں وزاعظم صحت پروگرام اور قومی صحت کارڈ کے تقریبا 80ہزار کارڈ لوگوں کو مل چکے ہیں ،2008میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے میں رجسٹرڈ لوگوں کو وزیراعظم صحت کارڈ بھی ملے گے ،2018میں نیا سروے شروع کر ینگے ،صحت کا رڈغریب لو گوں کا حق ہے جو دن میں500روپے تک کماتے ہیں انکا صحت کارڈ سے علاج کر نا حق بنتا ہے ،سرمایہ دار لوگوں کی کارڈ بننے کی شکایت مل چکے ہیں، ہیں ،وزیراعظم صحت پروگرام کے کوادینیٹر ڈاکٹر بلال کا میڈیا سے گفتگووزیراعظم صحت پروگرام اوروقومی صحت کارڈ کا افتتاح گز شتہ روز الخد مت ہسپتال لنڈیکوتل میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیازاحمدنے کیاصحت کارڈ میں 250000 روپے تک علاج ممکن ہیں سیکنڈری کئیریعنی معمولی علاج اور آپریشن الخدمت ہسپتال میں کیا جائے گا جبکہ میجر یعنی بڑے آپریشن پمزاورآر ایم آئی ہسپتالوں میں کیا جائے گا لنڈیکوتل میں صحت کارڈ شروع ہونے کے بعد لوگوں نے شکایات بھی شروع کر دئیے ہیں کہ انکے نام صحت کارڈ میں رجسٹر ڈ نہیں ہو ئے ہیں اس سلسلے میں گز شتہ روز وزیراعظم صحت پروگرام خیبر پختو نخوا کے کوارڈینیٹرڈاکٹر بلال نے بتا یا کہ انہیں بھی بہت زیا دہ شکایات موصول ہو ئی ہیں کہ صحت کارڈ میں زیادہ تر غریب لوگ رہ گئے ہیں جبکہ سرمایہ دار لوگوں کے بھی صحت کارڈ بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ2008میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے جو سروے کیا گیا تھا وہی سروے پر صحت کارڈ بھی بن گئے ہیں اب انشااللہ جلد ہی نیا سروے شروع کرینگے جس میں صرف غریب لوگ یعنی 500روپے تک دن میں کمانے والا شخص کا صحت کا رڈ بننے گاڈاکٹر بلال نے کہا کہ وہ وزیراعظم صحت پروگرام اورقومی صحت کارڈ میں برٹش رول اپلائی کر تے ہیں کیونکہ سب کو صحت پروگرام سے فائدہ پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل کے عوام صحت کارڈ سے معمولی اور نارمل آپریشن الخد مت ہسپتال سے کر سکتے ہیں جبکہ میجر یعنی بڑے علاج اور آپریشن پمز اور آر ایم آئی کے ہسپتالوں سے کیا جائے گا خیبر پختونخوا کوارڈینیٹر ڈاکٹر بلال نے بتایا کہ اب نیا کاڑدبنانابندکر دیا ہے اور گز شتہ مہینے تقریبا 80 ہزار خیبر ایجنسی کے لوگوں کے کارڈ بن گئے تھے جو لوگوں کو مل چکے ہیں اب نئے سروے شروع کرینگے جس میں جو لوگ رہ گئے ہیں انکے کارڈ بن جا ئیں گے انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف غریب لوگوں کیلئے ہیں جو علاج انکے دست سے باہر ہو وہ صحت کارڈ سے علاج کر ینگے

مزید :

کراچی صفحہ اول -