شہید بھٹو کی 38ویں برسی کل عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

شہید بھٹو کی 38ویں برسی کل عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

  

تیمرگرہ ( بیو ر ورپور ٹ )پی پی پی دیر پائین کا کل 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 38واں برسی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان پی پی پی دیر پائین کے سیکر ٹری انفارمیشن وممبر ضلع کونسل عالم زیب ایڈو کیٹ کے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی دیر پائین نو منتخب کابینہ کا پہلا تنظیمی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب خان تیمر قلعہ میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی لوئیر دیر کے زیر اہتمام کل 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 38واں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا پارٹی کارکنوں کو برسی کی تقریب میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس موقع پر سیکر ٹری اطلاعات عالم زیب ایڈو کیٹ نے کہا کہ پی پی پی کو ضلع دیر لوئیر میں پہلے سے زیادہ مظبوط قوت بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام کی تر قی و خوشحالی کا ضامن جماعت جب کہ ضلع دیر کی پسماندگی دور کر کے علاقے عوام معیار زندگی بلند ہونا شہید ذولفقار علی بٹھو کی مرہون منت ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -