ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ منیرہ عباسی کا سب جیل چارسدہ کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ منیرہ عباسی کا سب جیل چارسدہ کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ منیرہ عباسی کا سب جیل چارسدہ کا اچانک دورہ ۔سیشن جج نے چار ملزمان کو اقبال جرم کرنے پر مناسب سزا کے بعد رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل کو قیدیوں کے زیر سماعت مقدمات کی فہرست اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت ۔جیل میں ادویات کی کمی اورقیدیوں کیلئے سہولیات کے فقدان کے حوالے سے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ منیرہ عباسی نے سب جیل چارسدہ کاتفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے تمام بارکس کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے ۔اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ حامدکامل اور محمد حنیف بھی موجود تھے۔انہوں نے قیدیوں کی طرف سے پیش کئے گئے درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔ سیشن جج نے جیل ریکارڈ اور کچن کا معائنہ کرکے کچن میں کام کرنے والے عملے کو حفظان صحت کی اصولوں پر کام کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مختلف محکموں کے سربراہاں ، آئی جی جیل خانہ جات اور صوبائی محتسب کے دوروں کی تفصیلات بھی معلوم کئے ۔ انہوں نے جیل میں موجود چار قیدیوں کو اقرار جرم کرنے پر مناسب سزا دیکر رہا کر نے کے کا حکم دیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو قیدیوں کے زیر سماعت مقدمات کی تفصیلی رپورٹ اور مقدمات کے پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے جیل میں ادویات کی کمی اور مختلف سہولتوں کے فقدان کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کئے ۔