پی ٹی آئی حکومت نے منشور کے مطابق سرکاری محکموں کو با اختیار بنا دیا:یوسف خان
ہر ی پور (نامہ نگار)تحریک انصاف کے راہنما و سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق سرکاری محکموں کوعوام کا جوابدہ بنا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے لوگوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنا دیا ہے اب صوبائی محکمہ جات میں نہ صرف سائلین کو ہر جگہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے بلکہ زیادتی کرنے والے اکیس اکیس گریڈ کے افسران کے خلا ف بلاتفریق کاروائی بھی کی جارہی ہے صرف محکمہ پولیس کے ساڑھے تیرہ سو ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے اسی طرح ترقیاتی مد میں پہلے جہاں ایک یونین کونسل کو صرف تین لاکھ روپے کا فنڈز ملتا تھا اب وہاں ویلج کونسل کو چالیس چالیس لاکھ روپے مل رہے ہیں اور ایک ایک ضلع میں اربوں روپے کے کام ہوئے اور ہورہے ہیں یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز موضع پانڈک میں سماجی کارکنان شہباز خان اور شیریار خان کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں دونوں بھائیوں نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پرضلعی صدر راجہ احتشام ممبران ضلع کونسل راجہ ناصر کیانی،غالب خان ،ممبر تحصیل کونسل ملک وقاص چیئرمین ویلج کونسل حاجی غلام جان تنولی ،وائس چیئرمین جابر خان ،جنرل کونسلر راشد محمود بھٹی ،عدیل خان اور دیگر بھی موجود تھے حاجی غلام جان نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف ایوب خان کو دھڑا جنبہ کی سیاست کا شاندار ماضی رکھنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں یوسف ایوب خان اور اب ان کے ساتھ ان کے بھائی مشیر وزیر اعلی اکبر ایوب خان دونوں نے مل کر ہری پورمیں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر ضلع کا نقشہ بدل کررکھ دیاہے ان کے ساتھ چلنے والوں کو کبھی شرمندگی یا ندامت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا سچی اور کھری سیاست کے علمبردار ہیں جھوٹے وعدے نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں یوسف ایوب خان نے کہا کہ ہری پور کی گلیاں اور سڑکیں خود گواہی دے رہی ہیں کہ پچھلے چار سالوں میں کوئی کام ہوئے ہیں ایک آدھ متنازعہ جگہ کے علاوہ ہری پور میں کوئی ایریا باقی نہیں بچا جہاں کسی گلی یا سڑک کا کوئی کام ادھورا ہو ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ساتھ حکومت کی جانب سے اصلاحات کی بدولت آج قریبا چھبیس صوبائی محکمے عوام کے خادم بن کرکام کررہے ہیں پٹوار خانوں اور تھانوں میں کرپشن ختم ہوئی ہے ٹھیکوں کی بند ر بانٹ اور فروخت کی بجائے آج ای ٹینڈرنگ کے ذریعے شفاف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ایک پیسہ ٹھیک طرح خرچ ہورہا ہے ہر محکمے میں کمپلینٹ سیل کام کررہے ہیں جو شکایات پر کاروائی کررہے ہیں میں پوری گارنٹی سے کہتا ہوں کہ آج کسی بھی غفلت کے مرتکب اکیس اکیس گریڈ کے افسران کی شامت آئی ہوئی ہے پہاڑ کی چوٹیوں پر قائم سکولوں میں اساتذہ حاضری پر موجود ہیں اور اور ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں نہ صرف عملہ پورا ہے بلکہ ضرورت سے زائد ادویات بھی موجود ہیں شہر میں سینی ٹیشن اور صفائی ستھرائی کا بہترین نظام ہے اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کردیے گئے ہیں