بٹ خیلہ ،جرگہ کی کاوشوں سے 2 بھائیوں کے مابین تلخی کا خاتمہ

بٹ خیلہ ،جرگہ کی کاوشوں سے 2 بھائیوں کے مابین تلخی کا خاتمہ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ درگئی۔جرگہ کی کوششوں سے دو بھائیوں کے درمیان جاری دشمنی کاخاتمہ ہو کر آئندہ بھائی چارے کے ساتھ رہنے کاعہد کیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں درگئی کے دوبھائیوں محمد نواب مرحوم ولد امیر نواب اور حبیب نواب ولد امیرنواب کے درمیاں جاری دشمنی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی تحصیل درگئی کے صدراور ضلعی کونسلر حاجی محمد طیب،یونین کونسل درگئی ناظم شمشیر علی خان،کسان کونسلر شیرنواب خٹک، مفتی فیض الحکیم،مولاناعبدالسلام اور مولاناسمیع اللہ نے صلح کیلئے کوششیں کیں ۔ جو آخر کار رنگ لائی اور مقتول کے بیٹوں احتشام، احترام الحق اور کاشان نے بھرے جرگہ میں معافی کااعلان کرتے ہوئے راضی نامہ کیا۔اس موقع پر علاقے کے مشران سلطان شرف، محمد نبی، عزیزالرحمان،سید کریم،دوست محمد، شیرین وکیل، جنت گل اور دیگر بھی موجود تھے۔علماء کرام نے کہاکہ اللہ معاف کرنے والوں اور درگزر کرنے والوں کو پسند کرتاہے۔آپس میں معمولی معمولی باتوں پر الجھنا اور ہنستا بستا گھر اجاڑنا انسانوں کی شایان شان نہیں۔ لیکن انسان غلطیوں کا پتلہ ہے اور ایک دوسرے کے غلطیوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -