شانگلہ ،موسم گرم کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے استقبال

شانگلہ ،موسم گرم کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے استقبال

  

پورن(نمائندہ پاکستان) شانگلہ میں موسم گرما کا بجلی ناروالوڈشیڈنگ سے شاندار استقبال دن رات بجلی غائب ہونا روز کامعمول بن گیا عوام سراپا احتجاج کاروبار زندگی بری طرح مفلوج عوام نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ڈویژن کی دیگر اضلاع کی طرح شانگلہ میں بھی موسم گرما شروع ہوتے ہی بجلی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جس کیوجہ سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی دن رات بجلی غائب ہوناروز کا معمول بن گیا ہے عوام نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاحال بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک میں انتہائی مہنگائی اور بجلی ناروا لوڈشیڈنگ کیوجہ سے عوام کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے دن رات بجلی غائب ہونے کیوجہ سے بازاروں میں بھی رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کریاحکومت عوام کو جدید دور میں بھی سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -