لائن سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن پیسکو سوات سرکل کا اہم اور احتجاجی اجلاس

لائن سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن پیسکو سوات سرکل کا اہم اور احتجاجی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) لائن سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن پیسکو سوات سرکل کا اہم اور احتجاجی اجلاس تھانہ سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی عثمان علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں 50 سے زیادہ لائن سپرنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر انتہائی تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ پیپکو کی دیگر تمام کمپنیوں میں 2 Step promotion اور ایمرجنسی الاؤنس و دیگر مراعات دئے جاتے ہیں جبکہ صرف پیسکو کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ اور حکام بالا تک مسائل پیہنچانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔ اجلاس میں دھمکی دی گئی کہ اگر 18 اپریل تک پیپکو کی دیگر کمپنیوں کی طرح پیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹس کو مذکورہ مراعات نہ دی گئیں تو مجبورا عدالت کا دروازاہ کھٹکٹھائیں گے۔