ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائیگا:اکبر ایوب خان

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائیگا:اکبر ...

  

ہر ی پور (نامہ نگار)وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیر ات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ جب بھی صوبہ کی تاریخ لکھی جائے گی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا وہ گزشتہ روز پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سرائے صالح کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کررہے تھے قبل ازیں پرنسپل انجنئیر محمد نذیر ،ادارہ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید صفدر زمان شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ادارہ ہذا کے قیام سال 1959کے پہلے بیج کے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ اس گولڈن جوبلی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے طلبہ نے مختلف ڈرامے ،خاکے ،مزاحیہ قوالیاں ،ٹیبلو اور دیگر رنگارنگ کے پروگرام بھی ترتیب دیئے تھے جسے حاضرین نے بہت سراہا اکبر ایوب خان نے کہا کہ پچھلے پچیس تیس سال نظر انداز کرنے کی وجہ سے ادارہ کی حالت بہت دگرگوں ہوچکی تھی لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیم ایمرجنسی کے تحت پورے صوبہ میں جہاں عام تعلیم پر خصوصی توجہ دی وہاں فنی تعلیم کی بہتر ی پر بھی اولین ترجیح کے طور پر کام کیا اور پورے صوبہ کے ٹیکنیکل کالجز اور انسٹی ٹیوشنز کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں سو فیصد بہتری تو نہیں کہہ سکتے البتہ تبدیلی ضرور آئی ہے سرائے صالح ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی تھی جبکہ وزیراعلی نے اپنے دورہ ہری پورکے دوران اسے اپ گریڈ کرنے اور اس کے مسائل کے حل کا اعلان کیا تھا ا نھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مخلوط حکومت نے تما م اداروں میں اصلاحات کیں جس کے ثمرات آج لوگ خود محسوس کررہے ہیں اسی طرح موجودہ حکومت کے دور میں اربو ں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام بھی ہورہے ہیں جو زمین پر نظر بھی آرہے ہیں اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور جب بھی اس حوالے سے صوبہ کی تاریخ لکھی جائے گی تحریک انصاف کی حکومت کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور اس کا ثبوت آئندہ الیکشن میں عوام اپنی ووٹ کی پرچی کے ذریعے بھی دے دیں گے ،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -