ھنگو ڈگری کالج میں میٹرک امتحانات خوشگوار ماحول میں جاری

ھنگو ڈگری کالج میں میٹرک امتحانات خوشگوار ماحول میں جاری

  

ھنگو( بیورورپورٹ) ھنگو ڈگری کالج میں میٹرک امتحانات خوشگوار ماحول میں جاری،سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ اور پرنسیپل کالج کی ذاتی کاوشیں،نقل مافیا کا خاتمہ ممکن ہوا۔نئی نسل میں ذاتی محنت کے بل بوتے پر کامیابی کا جزبہ ابھارنا ہم سب کی قومی اور مزہبی ذمہ داری ہے،انتحانات کی انسپکشن کا مطلب شفافیت کو برقرار رکھ کر طلبا کی درست سمت رہنمائی کرنا ہے۔پرنسیپل روشمین خان کی صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ھنگو میں بھی کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات کا انعقاد جاری ہے اور سابقہ روایات سے ہٹ کر پہلی بار ھنگو میں سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈگری کالج ھنگو میں پرنسیپل روشمین خان خود امتحانات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔پی ٹی ائی کے جنرل سکریٹری صاحب گل اورکزئی کے ہمراہ انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہروایات سے ہٹ کر پہلی بار پر امن اور خوشگوار ماحول میں میٹرک امتحانات کا انعقاد ہو رہا ہے جس کی بدولت ہر کسی کے ساتھ انصاف ہو گا اور ذاتی قابلیت اور محنت کی بدولت کامیابی اور ناکامی کا کلچر متعارف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز کے باہر کوئی ایک بھی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں اور نہ ہی کسی اور واسطے سے امتحانی عمل کو متاثر کیا جا رہا ہے جو کہ امتحانی شفافیت کے لیے نیک شگون ہیپرنسیپل ڈگری کالج روشمین خان نے کہا کہ نئی نسل ہمارے مسقبل کی ضامن ہے اور اس کی تعلیم و تربیت ہی ہمارے اچھے اور برے مستقبل کا تعین کرئے گی۔اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کو نقل،بوٹی مافیا،اقربا پروری ،سفارش اور رشوت جیسی خرافات سے ہر صورت دور رکھا جا سکے اور ان میں محنت،لیاقت اور جدوجہد کے ولولے کو نئی زندگی دی جائے۔یہ مشن ایک عبادت کا درجہ رکھتا ہے جس کی کامیابی کے لیے سماج،والدین،اساتزہ،حکومتی مشنری اور ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -