حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ،پرویز خان

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ،پرویز خان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما پرویز خان خٹک ون نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا صدسالہ یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تین روزہ عالمی اجتماع صوبہ خیبرپختونخوا اور بلخصوص نوشہرہ کیلئے اعزاز کی بات ہے اس اجتماع میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس سمیت دنیا بھرکے جید علماء شرکت کریں گے اور سات اپریل کو نوشہرہ اضاخیل کے مقام پر امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس جمعے کا خطبہ پڑھا کر ان کی امامت میں جمعے کی نماز ادا کی جائے گی اسی اجتماع سے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا استعماری قوتوں کو یہ پیغام پہنچ جائے گا کہ مسلمان متحد ہے اور استعماری قوتوں کی ہر سازش ناکام بنانے کر ہی دم لیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں کے ساتھ غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نوشہرہ نعمان خان بھی موجود تھے پرویز خان خٹک ون نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا 1919سے لیکر 2017تک ایک ہی منشور اور پالیسی رہی ہے یہ واحد سیاسی ومذہبی جماعت ہے جس نے مسلمانان برصغیر کی آزادی سے لیکر بہتر اقتصادیات اور خوشحال معیشت سے لیکر پاکستان نے اسلامی نظام کے نفاذ تک برسرپیکار رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور وزیراعلیٰ نے اپنے ہی آبائی ضلعے میں کوئی میگا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اس ملک پر مغربی ایجنڈہ مسلط کرنے والوں کا ضمانتیں ضبط کردیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -