چکدرہ میں بین الاقوامی محفل حسن قرات کاانعقاد

چکدرہ میں بین الاقوامی محفل حسن قرات کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکدرہ( نمائندہ پا کستان)چکدرہ میں بین الاقوامی محفل حسن قرات کاانعقاد،کئی قومی اور بین الاقوامی قراء شریک رہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکدرہ دیر لوئر کے جامعہ دارالعلوم میں انٹرنیشنل محفل حسن قرات کاانعقاد کیاجس کااہتمام دارالعلوم کے مہتمم مفتی محمد الیاس نے کیاتھا،حسن قرات کے اس بابرکت محفل میں مصرسے تعلق رکھنے والے قاری المقری رافت حسین علی یوسف ،قاری المقری محمد عبدالغفارمکاوی اور اسلام آبادکے قاری المقری طارق محموداورقاری المقری محمد حسن سمیت کئی نامور قراء حضرات نے حصہ لیااورتجوید کے مختلف اندازمیں قران کریمہ کے آیات کی تلاوت کرکے سننے والوں میں وجد پیداکیا۔