چھوٹا لاہور ،دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق،2زخمی ،ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

چھوٹا لاہور ،دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق،2زخمی ،ملزمان آلہ قتل ...

  

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور کے گاؤں جلبئی میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو فریقین کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر خالد اقبال خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق موضع جلبئی میں دو خاندانوں کے مستورات کا تنازغہ چلا آرہا تھا کچھ عرصہ قبل ایک فریق کے خلاف اقدام قتل کا ایف آئی آر بھی درج ہوا تھا اتوار کے روز اس دشمنی کی وجہ سے دونوں فریق کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فریق اول سے راج مالک ولد شیر مالک سکنہ جلبئی جاں بحق جب کہ ان کا چچا عبدالمالک اور چچا زاد بھائی خالد زخمی ہو گیا۔جب کہ قتل کی دعویداری شہزاد ، ریحان ، نیاز علی ساکنان جلبئی اور عبداللہ سکنہ جہانگیرہ پر کی گئی فائرنگ سے فریق دوم سے شہزاد ولد ضابطہ خان جاں بحق ہو گیا جس کی دعویداری خالد ، شیر مالک ، صابر اور شارق پر کی گئی اور وجہ عناد تنازغہ پرانی دشمنی بیان کی گئی ہے ۔ ایس ایچ او خالد اقبال خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فریق اول سے خالد ، صابر اور شارق کو کلاشنکوف جب کہ فریق دوم سے عبداللہ سکنہ جہانگیرہ ریپیٹر سمیت گرفتار کر لیا تورڈھیر پولیس نے دونوں فریق کی رپورٹ پر الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -