تحریک انصاف حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،جنید ہادی

تحریک انصاف حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،جنید ہادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور مدینہ منورہ کے جائنٹ سیکرٹری جنید ہادی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ملین ٹری پراجیکٹ کے نام پر اپنے ممبران کو نواز رہے ہیں پی ٹی ائی کے اپنے کارکن ممبران کے کرپشن کے خلاف میدان میں کود پڑے ہیں صوبے میں ترقیاتی کام بند پڑے ہیں حکومت کے نا اہلی کی وجہ سے خیبر پختو نخوا کا ترقیاتی فنڈز لپس ہو رہا ہے انے والے الیکشن میں اے این پی کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پختون قوم کو تباہی کے دھانے پہنچایا گیا صوبے میں ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے صوبائی حکومت کے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا معاشی طور پر تباہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اور ایکدوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں پختو نخوا میں ترقیاتی کاموں کا ایک انقلاب برپا کیا تھا اور پورے صوبے میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ ،صوبے کو اپنا نام دینا ،بجلی اور گیس کی رائلٹی کے علاوہ 18ویں ترامیم کے زریعے اربوں روپے کا فنڈز مرکز سے لیکر صوبے کے امدن کو بڑھایا گیا انہوں نے کہا کہ امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع مردان کو ایک ماڈل ضلع بنایا