تحصیل کونسلرز تھانہ خاص ، جدید اور بانڈہ جات کا اجلاس

تحصیل کونسلرز تھانہ خاص ، جدید اور بانڈہ جات کا اجلاس

  

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) آج تحصیل کونسلرز تھانہ خاص ، جدید اور بانڈہ جات کا اجلاس زیر صدارت نور اللہ تھانوی منعقد ہوا۔ جس میں منتخب نمائندوں ، سعید عالم کاشانی، ضیا ء اللہ ، ارشد اقبال ، لائق حسین ، فضل حسین کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں پُر زور مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس فری زون مالاکنڈ میں کٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور غریب عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا سلسلہ فوری طور پر ؤبند کیا جائے۔ اور کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن بند کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ دیگر این سی پی گاڑیوں کی طرح کٹ گاڑیوں کو بھی قانونی تحفظ دیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -