موسم گرماکی آمدبجلی کے لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام سراپااحتجاج
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)موسم گرماکی آمدبجلی کے لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام سراپااحتجاج بن گئے حکومت فوری طورپرتین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے عوامی حلقو ں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موسم گرماقریب آتے ہی ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ اوردیگرمضافات میں بجلی کے لوڈشیڈنگ میں ظالمانہ اضافہ شروع ہوچکاہے جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے اوربجلی سے چلنے والے تمام کاروباربھی مکمل طورپرٹھپ ہوکررہ گیاہے اورہزارون نوجوان بھی بے روزگارہوچکے ہیں تین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ مالاکنڈمیں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے یہاں کے غیورعوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔