چیف ایگزیکٹیو خیبر پختونخوا شبیراحمد کا دورہ ڈیرہ

چیف ایگزیکٹیو خیبر پختونخوا شبیراحمد کا دورہ ڈیرہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ شبیر احمد گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران 132کے وی گرڈ اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے چالیس ایم وی اے کے پڑے ہوئے ٹرانسفارمر کو فوری طور پر پہلے سے نصب 1300ایمپائر کے ٹرانسفار مر کی جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی چالیس ایم وی اے کے ٹرانسفارمر کی کیپسٹی پہلے ٹرانسفارمر سے زائد ہے اور یہ کیپسٹی دو ہزار ایمپائر کیپسٹی ہے جس سے صدر فیڈر ،انڈس فیڈر ،شیخ یوسف فیڈر اور یونیورسٹی فیڈر میں وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائیگا اس موقع پر انکے ہمراہ ایس ای بنوں سرکل نورا للہ خان ،ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی ایل ڈویثرن بنوں نادر زمان کنڈی ،اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمشن ثناء وحید اور ریزیڈنٹ انجینئر گرڈ ظفر اقبال تھے ،چیف ایگزیکیٹو پیسکو نے گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم کی توسیع کے لئے حکام کو ہدایت کی وہ تین روز کے اندر اپنی رپورٹ انکے بھجوائیں تاکہ گرڈ میں موجود کنٹرول روم میں تین نئے فیڈرز کے بریکرز کو نصب کیا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -