صوابی سے ہزاروں کی تعداد میں اضاخیل اجتماع شرکت کرینگے

صوابی سے ہزاروں کی تعداد میں اضاخیل اجتماع شرکت کرینگے

  

صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی ضلع صوابی کے ہزاروں کارکن سات، آٹھ اور نو اپریل کو اضا خیل ضلع نوشہرہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے صد سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کے روز روانہ ہو نگے اس فیصلے کاا علان ضلعی عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس سے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون ، ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی اور مرکزی کونسل کے رکن نور الا سلام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے غیور عوام ، علماء کرام اور کارکنان جمعیت امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کے استقبال کے لئے ہزاروں کی تعداد میں اجتماع گاہ میں شرکت کرنے کے لئے جائیں گے انہوں نے علماء اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر تک عوام کو اس اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیں انہوں نے کہا کہ اجتماع عام کے انعقاد سے پورے خطے میں انقلاب بر پا ہو جائیگا اور یہ اسلام کی سر بلندی کے لئے نیک شگون ثابت ہو گاانہوں نے کہا کہ بدھ کو پورے ضلع میں یوم دعوت مہم چلائی جائے گی ضلع بھر میں پرو پیگینڈہ کرنے کے علاوہ ہر فرد کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جائے گی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -