ناراض جیالوں کو پارٹی میں واپس لائینگے ،خواجہ ہوتی

ناراض جیالوں کو پارٹی میں واپس لائینگے ،خواجہ ہوتی

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ میں میدان سجھانے کے لئے نہیں آیا میدان مارنے کیلئے آیا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے کوئی بھی ناراض واپس پارٹی لائیں گے۔ الیکشن سے پہلے تحصیل کاٹلنگ کے ہر گھر پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ عمرآباد میں شمولیتی جلسے کے دوران کیا۔ جلسے سے پی کے 28کے صوبائی رہنما جواد خان ، ڈاکٹرصفدر، جمیل خان ایڈوکیٹ اور رفعت شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ناراض بھائیوں کے منانے کیلئے گھر کے باہر دھرنا دینگے۔ کیونکہ ہمارے پرانے ساتھیوں کو سفر کیا تھا لیکن آج کے بعد کوئی کارکن کو ضائع نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی ہمارا پرانا گھر ہے۔ اپنے بھائیوں کے ساتھ اکھٹے چلیں گے۔ ان موقع پر محبوب خان اپنے بھائیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے خاندان کے سارے گھر وں پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -