جماعت اسلامی مضبوط قوت بن کر ابھری ہے ،عامر زیب

جماعت اسلامی مضبوط قوت بن کر ابھری ہے ،عامر زیب

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)جماعت اسلامی پی کے ون کے نائب صدر اور جنرل کونسل عامز زیب‘ پی کے ون کے صدر ذیشان اسلم‘صدر جماعت اسلامی یوتھ صدیق پراچہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے صوبہ بھر میں دھڑا دھڑ شمولیتی جلسے جس میں علماء کرام اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں جبکہ سب سے بڑی تعداد میں نوجوان اس جماعت میں شامل ہورہے ہیں جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے کیونکہ یہی نوجوا ن ملک کا مستقبل ہیں اور ملک کی باگ ڈور انہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگی‘انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو صوبائی یوتھ کنونشن میں ہزاروں نوجوان پی کے ون سے شرکت کریں گے جوباطل اور موقع پرست سیاسی جماعتوں کیلئے سیاسی موت کا پیغام ثابت ہوگااس عظیم الشان کنونشن میں پی کے ون پشاور سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے‘انہوں نے کہا کہ ضلع میں یوتھ کے ہزاروں ممبران 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی کیلئے ہراول دستے کا کردارادا کریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -