عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے حق پرست گروپ کا ساتھ دیں:ڈاکٹر امجد علی

عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے حق پرست گروپ کا ساتھ دیں:ڈاکٹر امجد علی

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) حق پرست گروپ مٹہ کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام نے حق پرست گروپ کی ہاتھوں حقیقی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ تبدیلی کی نام پر موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیکر ذمہ دار خود تبدیل ہوگئے موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کی نقش قدم پر چل کر یہاں کی عوام اور علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور جس طرح سابق حکومتوں نے عوام کیساتھ دھوکہ دیکر حکومت کی اوقات سے اپنے لئے فائدہ اٹھایا ہے اس طرح موجودہ حکومت نے بھی کیا ترقی کیلئے تعلیم اولین چیز ہے جو سابق حکومتون کی طرح موجودہ حکومت کی منشور اور ایجنڈے میں نہیں ہے تبدیلی لانے والے اس وقت کلاس فور ملازمتوں کو بطور رشوت استعمال کرکے غریب عوام کو پارٹی میں شامل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں ترقی حق پرست لاکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ گاوں میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحق پرست گروپ کے عظمت علی خان دیدار احمد اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سوزمین مانہ شہنشاہ دیدار احمد رفیع اللہ علی صیب بہرامند ا ور دیگر سینکڑوں خاندانوں نے اپنے اپنے سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اور حق پرست گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا جس کو ڈاکٹر امجد علی اور دیگر قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ عوام اپنے جائز حقوق کو حاصل کرنے کیلئے حق پرست گروپ کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے اور تبدیلی لانے والوں سمیت دیگر لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست غریب اور مظلوم طبقے کو انکی جائز حقو ق حاصل کرنے اور ان غریبوں کو انکی دہلیز پر دینے کیلئے عملی سیاست میں قدم رکھا ہے اور حق پرست یہ حقوق لیکر ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے یہاں کی ذمہ داروں نے اپنے پارٹی میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے ایک نیا فارمولہ بناکر تبدیلی لائی ہے جس کی مطابق پہلے وہ کسی خاندان کے ایک دو افراد کو کلاس فور ملازمت دلاکر پھر وہاں پر شمولیتی پروگرام بناکر عوام کی انکھوں میں جھوٹ کی شمولیتی تقریب منعقد کرتے ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہوکر یہ مداریوں کی کھیل جان چکے ہے اور عوام نے حق پرست گروپ کی ہاتھوں عملی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا گاوں سمبٹ کی تاریخی حثیت کو زندہ کرکے اس گاوں کو ایک بار پھر ایک تاریخی گاوں بناکر دم لیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -