عوام کی بلاامتیازخدمت کرنا زندگی اورسیاست کاوژن ہے،امیر مقام

عوام کی بلاامتیازخدمت کرنا زندگی اورسیاست کاوژن ہے،امیر مقام

  

پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام کے درمیان رہ کرعوام کی بلاامتیازخدمت کرنا میرے زندگی اورسیاست کاوژن ہے، عوام کی خدمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،ایمان اورعقیدہ پکا ہے،زندگی اورموت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ ان دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہوں گا۔ موت کا ایک دن مقرر ہے۔ دہشت گردوں نے مجھ پرسات حملے کیے اور مجھے سات بار نئی زندگی ملی۔جمعیت علمائے اسلام ہمارے اتحادی ہیں۔ اورانشاء اللہ رہیں گے،جمعیت علمائے اسلام کے صدسالہ یوم تاسیس اورعالمی اجتماع کے انتظامات کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)اوروفاقی حکومت کی جانب حاضرہواہو،صدسالہ تقریبات کیلئے ہماری خدمات حاضر ہیں، اجتماع میں شرکت کیلئے بیرونی ممالک سے آنیوالے مہمانوں کوپروٹوکول اورسیکورٹی دی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ اجتماع کے انتظامات کاجائزہ لینے کے دوران اضاخیل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صوبائی امیر جی یو ائی مولان گل نصیب خان، مولانا عبدالجلیل جان،سینیٹرراحت حسین،PML-Nکے رہنمااختیارولی ،حیدرعلی شاہ باچا اورسہیل خٹک سمیت جمعیت علمائے اسلام کے دیگرقائدین بھی موجودتھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد بھی جے یو ائی کے عالمی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گا کیونکہ جمعیت ہماری اتحادی جماعت ہے اس اجتماع سے دنیا کو ایک اچھا پیغام ملے گا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -