ساہیوال،ٹریفک حادثات میں کمسن بچی اور کنڈیکٹر سمیت تین جاں بحق ، بارہ شدید زخمی

ساہیوال،ٹریفک حادثات میں کمسن بچی اور کنڈیکٹر سمیت تین جاں بحق ، بارہ شدید ...

  

ساہیوال(این این آئی)یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک 5سالہ کمسن بچی اور ایک کنڈیکٹر سمیت تین جاں بحق اوربارہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں چار زخمیوں غلام فاطمہ، عمران، علی اور مناہل کی حالت نازک ہے۔ گرلز کالج روڈ 82پل پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک 5سالہ بچی مائرہ جاں بحق ، اسکا باپ مزمل اور بھائی 11سالہ احسن اور موٹر سائیکل سوار اشفاق شدید زخمی ہو گئے ۔یہ خاندان الجنت ٹاؤن سے شہر جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ایک اور حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ہوا یہاں ایک ٹرک نمبر 9017ای کا لودھرا کا رہنے والا کنڈیکٹر ممتاز 50سالہ سڑک عبور کرتے ہوئے دوسرے ٹرک 4434ایف ایس کے نیچے آکر جاں بحق ، متوفی رفع حاجت کے لیے جا رہا تھا ۔ساہیوال عارف والا روڈ پر بلے والا موڑ کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالر نمبر 8974ایس جے گنا سے لوڈ کے مڈ گاڑ سے اچھل کر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 49سالہ محمد اقبال اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ۔چار موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں چک 6-89آر روڈ اور چک 9-126ایل کے قریب ایک عورت غلام فاطمہ 45سالہ، سلیمان 12سالہ ، شیراز 18سالہ ، پہلوان 9سالہ، مناہل 7سالہ ، قاسم 15سالہ ،عمران ، علی اور سبطین 8سالہ شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر د ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -