بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا

بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا
بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کارگو جہاز کو دبئی سے یمن جاتے ہوئے اغواء کیا گیا ہے۔قزاقوں کی جانب سے اغواء کیے جانیوالے کارگو جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار ہیں۔جہاز کے کپتان نے دبئی میں بھاتی حکام کو واقعے کے بارے آگاہ کردیا ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کو بھی اس واقعے کے بارے بتادیا گیا ہے۔بھارتی نیوی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو بازیاب کرانے کیلئے ہرممکن ایکشن لیا جائے گا۔

12 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے

مزید :

بین الاقوامی -