پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد ایک اورکرکٹ کے میدان سے خوشخبری آگئی، پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی پا کر 116پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم براجمان تھی۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر 127 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ سرفہرست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -