بھارتی فوج کی گولہ باری، 2 روز قبل شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ اور تدفین نہ ہو سکی

بھارتی فوج کی گولہ باری، 2 روز قبل شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ اور تدفین ...
بھارتی فوج کی گولہ باری، 2 روز قبل شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ اور تدفین نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آزاد کشمیر (ڈیلی پاکستان آن ڈیسک) بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کے باعث 2 روز قبل شہید ہونے والے شہری کی تدفین بھی نہ کی جا سکی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث ایک شہری عتیق زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق شہری عتیق کی نماز جنازہ آج ادا کرنے کے بعد عباس پور کے علاقے میں اس کی تدفین کی جانی تھی لیکن بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے باعث علاقے کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور عتیق کی نماز جنازہ اور تدفین بھی نہیں کی جا سکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -