سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار، ایک کلو بارود اور دستی بم برآمد

سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار، ایک کلو بارود اور ...
سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار، ایک کلو بارود اور دستی بم برآمد

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل پولیس یونٹ مردان نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے ایک کلو بارود اور دستی بم برآمد کر لیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ مردان نے چارسدہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو بارود اور دستی برآمد کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی نیٹ ورک بھی موجود ہو سکتا ہے۔ مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

مردان -