وقت کیساتھ جاوید آفریدی کا ویژن بدلا، ان کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا تھا: شاہد آفریدی

وقت کیساتھ جاوید آفریدی کا ویژن بدلا، ان کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا ...
وقت کیساتھ جاوید آفریدی کا ویژن بدلا، ان کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا تھا: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹال آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بالآخر پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی ہے اور کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ جاوید آفریدی کے ویژن میں تبدیلی ہوئی اور میں ان کے مقاصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کی جانب سے 2 ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد 25 مارچ کو پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے وہ کپتانی سے دستبردار ہوئے اور قیادت ڈیرن سیمی کو سونپی اور پھر ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کے صدر اور بطور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ”بہت سے ایسے ذاتی معاملات بھی ہیں جنہیں میڈیا میں نہیں لانا چاہتا۔ میں نے وقت کے ساتھ جاوید آفریدی کا ویژن بدلتے دیکھا۔ میں ان کے ویژن اور مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتا تھا۔ اس لئے میں جاوید آفریدی کیلئے اپنی خدمات مکمل طور پر فراہم نہیں کر سکتا تھا۔ میری اپنی فاﺅنڈیشن کے بھی بہت سے پراجیکٹس ہیں جن پر مستقبل میں توجہ دینا چاہتا ہوں۔“
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑنے کا فیصلہ ہمارے خاندان کے تعلقات، دوستی اور رشتے پر اثرانداز نہیں ہو گا۔

مزید :

کھیل -