سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا نو ٹی فیکیشن معطل کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا نو ٹی فیکیشن ...
سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا نو ٹی فیکیشن معطل کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا نوٹی فیکیشن معطل کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے نہیں ہٹا یا جا سکتا ۔اس موقع پر عدالت نے اے ڈی خواجہ کو ہٹائے جانے کا نو ٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت کا کہنا تھا کہ بظاہر ہمارے نزدیک اس کیس میں مزید حکم امتناعی کی ضرورت ہے ،عدالت نے سردار عبد المجید کو چارج اے ڈی خواجہ کو فوری واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو آئندہ سماعت تک نہ ہٹا یا جائے ۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے اور سردار عبدالمجید دستی کو قائمقام آئی جی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن وفاق کی جانب سے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا تھا۔ اے ڈی خواجہ نے چارج نہیں چھوڑاتھا لیکن سردار عبدالمجید دستی نے قائمقام آئی جی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تلہ گنگ: عمران خان کا بلٹ پروف گاڑی میں سفر سے انکار، پولیس وین پر آٹھ منٹ تک سفر کیا

مزید :

کراچی -اہم خبریں -