جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سوناکشی کا اعلان

جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سوناکشی کا اعلان
جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سوناکشی کا اعلان

  

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کا جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک یہ ہی معلوم نہیں کہ کس قسم کے انسان سے شادی کرنی چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے شادی کی خبروں سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ انہیں تو ابھی یہ ہی نہیں معلوم کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہئے۔ اداکارہ نے کہا کہ جو بھی لوگ میری شادی سے متعلق باتیں کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں کیونکہ لوگوں کا کام تو باتیں بنانا ہی ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -