”یہ بک گئی گورمنٹ۔۔۔“ اس آنٹی کو تو آپ بڑی اچھی طرح جانتے ہوں گے؟ ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، اب کی بار کیا کہہ رہی ہیں؟ آپ بھی جانئے

”یہ بک گئی گورمنٹ۔۔۔“ اس آنٹی کو تو آپ بڑی اچھی طرح جانتے ہوں گے؟ ان کی ایک ...
”یہ بک گئی گورمنٹ۔۔۔“ اس آنٹی کو تو آپ بڑی اچھی طرح جانتے ہوں گے؟ ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، اب کی بار کیا کہہ رہی ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل کچھ بھی عجیب و غریب، دلچسپ اور انوکھی چیزیں سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے وائرل ہوتی ہیں کہ دیکھنے والا بھی دنگ رہ جاتا ہے۔ ایک دلچسپ تصویر، ایک بیان یا ایک انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ جائے تو اسے وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔

ایسا ہی کچھ کراچی کی ”گورمنٹ آنٹی“ کی ویڈیو کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے حکومت کے خلاف دل کی بھڑاس کچھ اس طرح نکالی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا ”سٹار“ بن گئیں۔ ان کے بیان میں شامل ایک جملے ”یہ بک گئی گورمنٹ“ نے انہیں رات و رات شہرت دلا دی۔ اگرچہ وہ ایک عام شہری ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین انہیں پسند کئے بغیر نہ رہ سکے اور ہر جانب ان کی باتیں ہونے لگیں۔

ان کی باتوں سے متاثر ہونے والے چند پاکستانی نوجوانوں نے ”گورمنٹ آنٹی“ کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر انہیں ڈھونڈ ہی لیا اور ایک نئی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ وہ اب بھی اپنے مخصوص انداز میں گفتگو کرتی ہیں ، ان کی آواز کی ’ٹون‘ ایسی زبردست ہے کہ بگ برادر کے امیدوار بھی ان کے سامنے کچھ نہیں، اگرچہ اس نئی ویڈیو میں وہ ایک نئے روپ میں نظر آ رہی ہیں مگر ان کی گفتگو کا انداز پرانا ہے اور اب کی بار وہ کیا کہہ رہی ہیں؟ آپ بھی جانئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -