’رات کو میت کی تدفین کیلئے جنازے کیساتھ دو بچے بھی آگئے،زوردارچیخ مار ی اور بے ہوش ہوکر گرپڑے کیونکہ۔ ۔ ۔‘

’رات کو میت کی تدفین کیلئے جنازے کیساتھ دو بچے بھی آگئے،زوردارچیخ مار ی اور ...
’رات کو میت کی تدفین کیلئے جنازے کیساتھ دو بچے بھی آگئے،زوردارچیخ مار ی اور بے ہوش ہوکر گرپڑے کیونکہ۔ ۔ ۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)خلائی مخلوق کے کسی بھی جگہ وجود سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور قبرستان جیسے مقامات پر یہ چیزیں بکثرت پائی جاتی ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے اعظم بستی قبرستان میں بھی پیش آیا ۔
علاقہ مکین سجاد نے بتایاکہ رات کو اگر تدفین ہوتی ہے تو وہ بچوں کو ساتھ لے کر قبرستان نہیں آتے۔ چند ماہ قبل رات کو علاقے میں مرنے والے ایک شخص کے جنازے میں دو بچے بھی ساتھ آگئے تھے، ساتھ آنے والے بچے پیچھے پیچھے تھے،دوست احباب اور رشتہ دارآگے میت کی چارپائی لے کر جارہے تھے۔ اچانک دونوں بچے زوردار آواز سے چیخے۔ وہ گھبراگئے اور پلٹ کر پیچھے دیکھا تو دونوں بچے بے ہوش پڑے تھے۔ ان کو لے کر گھر آئے اور علاقے کے ایک روحانی عامل کو بلوایا تو اس نے دم وغیرہ کیا، تب جاکر دونوں بچوں کی حالت بہتر ہوئی، لیکن وہ کئی ماہ تک خوفزدہ رہے۔
روزنامہ امت کے مطابق ان بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے قبروں کے درمیان ایک ڈراﺅنی عورت کو دیکھا تھا جس کے بڑے بڑے بال تھے اور دانت منہ سے باہر آرہے تھے، اس نے بچوں کو پکڑنے کی کوشش بھی کی تھی۔