پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو سکتے ہیں: رمیز راجہ

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو ...
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو سکتے ہیں: رمیز راجہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بابر اعظم ہی واحد کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن میں فٹ ہو سکتے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بھارتی بیٹنگ بہت ہی زبردست ہے۔ میرا خیال ہے کہ بابر اعظم میں ایسی بات ہے کہ وہ بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو سکتے ہیں۔“

واضح رہے کہ پاکستان نے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 3-1 سے جیتی اور اب ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کا سامنا کرے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بابر اعظم نے 2016ءمیں دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا تھا اور 3 ون ڈے میچوں میں مسلسل 3 سنچریاں بنائی تھیں۔ تمام سابق کرکٹرز اور کرکٹ ماہرین 22 سالہ بابراعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کا بہترین بلے باز قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -