شہباز شریف کا سیاسی مخالفین پر ادبی وار ،کے پی کے میں میٹرو بنانے کے اعلان پر طنزیہ شعر پڑھ دیا

شہباز شریف کا سیاسی مخالفین پر ادبی وار ،کے پی کے میں میٹرو بنانے کے اعلان پر ...
شہباز شریف کا سیاسی مخالفین پر ادبی وار ،کے پی کے میں میٹرو بنانے کے اعلان پر طنزیہ شعر پڑھ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب میں میٹرو بس سروس کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کے پی کے میں میٹرو بس سروس بنانے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے اور مخالفین کو شعر سنا کر کرارا جواب دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کے نمائندہ مرتضی علی شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد کے پی کے حکومت کو میٹرو بس سروس بنانے کا خیال آگیا ،اس سے پہلے لوگوں کے حقوق سے انکار کیا گیا کیونکہ میٹرو بس کا یہ اقدام شہبا ز شریف کا تھا۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مندرجہ ذیل شعر کہا ۔

وہ جو کترا کے نکلتا تھا مرے رستے سے ۔۔۔

اب سنا ہے کہ مرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے ۔۔۔

مزید :

لاہور -