جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے نکال دیا جائے گا: انضمام الحق

جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے نکال دیا جائے گا: انضمام الحق
جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے نکال دیا جائے گا: انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیریز میں دھول چٹانے والی پاکستان ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انہوں نے یہ بھی باور کرادیا کہ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھائی جبکہ سینئرز نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑی مقابلہ کرتے نظر آئے اور ان کی پرفارمنس میں بہتری آئی۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو سکتے ہیں: رمیز راجہ
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لے کر آنا ہے اس لیے سب کو یہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی کہ ٹیم میں جگہ پرفارمنس سے مشروط ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے د وران شاداب نے عمدہ کارکردگی دکھائی ۔
کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت اور کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کامران اکمل کو پورا موقع دیں گے تاکہ ان کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

مزید :

کھیل -