’جب بھی اسے مجھ پر پیار آتاہے تو کہتی ہے پائے کھلاؤ‘

’جب بھی اسے مجھ پر پیار آتاہے تو کہتی ہے پائے کھلاؤ‘
’جب بھی اسے مجھ پر پیار آتاہے تو کہتی ہے پائے کھلاؤ‘

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن خاتون پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئی اور یہاں پہنچتے ہی پاکستانی کھانوں کی دیوانی ہوگئی، جرمن خاتون کے پاکستانی شوہر عاطف رضوان نے بتایاکہ جب بھی فاطمہ (قبول اسلام سے پہلے کی مائیکا) کو بہت زیادہ پیار آئے تو پائے کھلانے کا مطالبہ کرتی ہے اور بڑے مزے سے کھاتی ہے ۔

عاطف رضوان کے ہمراہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ نے بتایاکہ پاکستانی کھانے بڑے مزید ار ہیں ، پائے میں سے ہڈیاں اور مکھ کھاکر بڑا مزا آتاہے ، ابھی بھی 90کلوگرام وزن ہے ۔ عاطف نے بتایاکہ شادی کی سب رسومات ہوگئی ہیں ، گوری کو پھنسانے کے باوجود شادی کرنے میں ناکام ہونیوالے پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ نیت ٹھیک رکھیں، اللہ خود ہی راہیں کھول دے گا۔

عاطف کے بڑے بھائی نے کلمہ طیبہ پڑھ کر بتایاکہ ہم نے بھابھی کو خوش آمدید کہا، سنت رسول ﷺ ہے ، ہمارابھی اب جرمنی آنا جانا لگارہے گالیکن ہم وہاں منتقل نہیں ہوسکتے ، دنیا کو ہمارے پاس پاکستان آنا ہے ، بھابھی کو چڑے بھی کھلائے ہیں اور ہر وہ چیز کھارہی ہیں جو ہم کھاتے ہیں۔بچوں سے متعلق خاتون کے جذبات کیا ہیں ؟ آپ بھی انہی کی زبانی سنئے

مزید :

گوجرانوالہ -