پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنیوالی جرمن خاتون کی پہلے بھی دوشادیاں ہونے کا انکشاف
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، ایسا ہی کچھ جرمن خاتون کیساتھ ہوا جس کی پہلی دوشادیاں ناکام ہوگئی ہیں اور پاکستان آکر پاکستانی شہری سے تیسری شادی کی ۔
روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جرمن خاتون کے پاکستانی شوہر عاطف رضوان نے بتایاکہ فاطمہ اچھی اور شریف عورت ہے ، پہلے بھی دوشادیاں ہوئی تھیں لیکن ناکام ہوگئیں ، ایک شوہرالجریا کا تھا اور ایک بھارتی ، جب میری ملاقات ہوئی تھی تو فاطمہ نے پہلی بات یہی کہ پہلے جو بھی مرد ملے ، ٹھیک نہیں تھے کیونکہ استعمال کرکے چھوڑدیالیکن جواب میں ایک ہی بات کی کہ پاکستانی ہوں ، دل والے لوگ ہیں اور کسی سے دھوکہ نہیں کرتے ، زندگی بھرساتھ دوں گا، شادی سے پہلے بھی کافی پیار کیا اور خاتون بھی پیار کرتی ہے اور اس کا ایک ثبوت اس کا جرمنی سے یہاں آجا نا بھی ہے حالانکہ مجھے توجرمنی نے ڈی پورٹ کیا تھا۔ مزید کیا کچھ بتایا؟ ویڈیو دیکھئے