عمران خان کو پڑوسی ملک کے شہریوں اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈنگ کی ، اب رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر واویلا کر رہے ہیں: دانیا ل عزیز

عمران خان کو پڑوسی ملک کے شہریوں اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈنگ کی ، اب ...
عمران خان کو پڑوسی ملک کے شہریوں اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈنگ کی ، اب رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر واویلا کر رہے ہیں: دانیا ل عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو پڑوسی ملک کے شہریوں اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے۔ اب رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر وہ واویلا مچا رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس ن لیگ نے درج نہیں کرایا عمران خان کے گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے۔ عمران خان نے آن رکارڈ کہا ہے کہ انھوں نے ہنڈی سے رقم منگوائی ہے۔

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی ن لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردئیے ہیں۔خود کو بچانے کے لئے عمران خان سارے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ انکی اپنی رپورٹ کاآڈیٹرکہہ رہاہے کہ یہ صرف ری ویوہے آڈٹ نہیں۔ الیکشن کمیشن کے رکارڈ میں ان کی اپنی آڈ ٹ رپورٹ ایک ثبوت ہے ۔ انہیں ایک ڈالر بھی بیرون ملک سے ملا تو وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، مخالفین کی جانب سے بے جاتنقیدکے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا: طارق فضل چودھری

رہنماءن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ن لیگ کی قیادت بلیک میل کر رہی ہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کیس مسلم لیگ ن نے کیا ہے یا آپ کی اپنی جماعت کے لوگوں نے؟، عمران خان صاحب، بیرون ملک پارٹی فنڈنگ کیس پاناما سے پہلے درج ہوا ہے؟گھر کے بیدی نے عمران کو پکڑایا ہے، اب اسی لئے وہ الیکشن کمیشن سے چھپتے پھر رہے ہیں۔

’جب بھی اسے مجھ پر پیار آتاہے تو کہتی ہے پائے کھلاؤ‘

دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دل میں چور ہے، گلی گلی میں شور والی بات بھی انہی کے لئے ہے ، انہوں نے چوری نہیں کی تو تلاشی دیں، وہ الیکشن کمیشن نے فرار اختیار کررہے ہیں آج انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے ڈرامے کیے ہیں ، 2 سال انہی ڈراموں میں گزار دیے ۔

مزید :

قومی -