آصف زرداری کی نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری ، ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کیلئے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماوں نے دوران ملاقات ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔