ایل او سی پراندھا دھند فائرنگ،دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے ۔
غیرسیاسی شخصیات فوجی ادارے کی چھتری اپنے مقاصدکے لیے استعمال کرتے ہیں:زاہد خان
تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دے دیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،بھارت کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور گزشتہ روز چڑی کوٹ سیکٹر میں ہونیوالی فائرنگ کی تحقیقات غیر جانبدارنہ کی جائے۔واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں چڑی کوٹ سیکٹر کا شہری شہید ہوا تھا۔